معمر افراد کےلئے خوشخبری، ایک اور اہم پروگرام کا افتتاح
وزیر اعلیٰ پنجاب نے معمر افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے ’باہمت بزرگ...
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئےمنفرد قدم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ہے ، اس پروگرام کےتحت65سال سے زائد عمر کے مستحق شہریوں کوماہانہ2ہزارروپےملیں گے ، باہمت بزرگ پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے دکھوں کا تدارک وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، پسے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کاتحفظ بھی اولین ترجیح ہے۔
باہمت بزرگ پروگرام وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کے لیے منفرد قدم ہے
اس منصوبہ کے اجراء سے عوام دوستی ،
درد اور احساس کا عملی نمونہ ہوگا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتیAdvertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 27, 2020
انھوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح کے درجنوں منصوبے عوامی مسائل کے تدارک کے حقیقی عکاس ہیں، باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئےمنفرد قدم ہے، یہ منصوبہ عوام دوستی اور احساس کا عملی نمونہ ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News