
وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ حکومت کو قیمتی انسانی جانوں کا احساس ہے اور اس لئے بار بار پی ڈی ایم جلسہ منسوخ کرنے کا بول رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیش کورونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داﺅ پر نہ لگائے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا لیکن پھر بھی اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کررہی ہے اور ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے لیکن پھر بھی یہی کہوں گا کہ اپوزیشن کو ذمیہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کورونا کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News