Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزار، سینما اور تھیٹرز بند کرنے کے احکامات جاری

Now Reading:

مزار، سینما اور تھیٹرز بند کرنے کے احکامات جاری

این سی او سی نے سینما اور تھیٹرزفوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)  کا اجلاس ہوا ، جس میں سینما، تھیٹرز اور مزارات فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

این سی اور سی کی جانب سے  ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے تک باہر بیٹھ کر کھانا کھانے اور کھانا گھر لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ زندگی اور روزگار کو بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے

Advertisement

انھوں نے کہا کہ وسط اکتوبر کے بعد سے روزانہ کے کیسز میں تقریباًتین گنا اضافہ ہوا ہے، این سی اوسی نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز اکتوبر میں دی تھی۔

اسد عمر نے کہا کہ سیاسی قائدین کووائرس کی روک تھام کےخلاف اقدامات اور ایس او پیز پر عمل کرکےپوری قوم کو ایک پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے ، فیصلےپر عمل کے لئے این سی سی میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر