
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 10 نومبر کو طلب کرلیا ہے جس میں کابینہ کی جانب سے 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپوزیشن جماعتوں کی تحریک، حکومتی بیانیے پر گفتگو بھی شامل کی جائیگی تاہم کابینہ کو سبسڈیز اور گرانٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
وزارت تجارت جغرافیائی انڈیکشن رجسٹریشن کے متعلق سمری پیش کرے گی جبکہ وزارت داخلہ مختلف کیسوں میں تحقیقات کیلئے اجازت مانگنے کی سمری پیش کرے گی۔
اجلاس میں فارمیسی کونسل کی تشکیل نو کیلئے نامزدگیوں کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ ساحلی علاقوں کے سروے کیلئے ضمنی گرانٹ کا معاملہ پیش ہوگا اور کابینہ میں 28 اکتوبر کے ای سی سی کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News