
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورت حال پھر سے بگڑنے لگی ہے، وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووِڈ 19 کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے یا بند کرنے کے امور پر غور کیا جائے گا، منعقدہ اجلاس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار پر بھی غور و خوص کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لیے اضافی اقدامات پر غور کیا ہے، این سی سی اجلاس میں کورونا پر قابو پانے کے لیے آج سفارشات پیش کی جائیں گی، وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے معاشی سرگرمی متاثر کئے بغیر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ابھی ہم اُس مرحلے پر ہیں جہاں بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو صورت حال خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد میں زیادہ سختی کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News