
وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورہ پر افغانستان روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان افغان صدر کی دعوت پر افغانستان پر جارہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ افغانستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم دورہ افغانستان میں افغان امن عمل سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی افغانستان کے دورے پر گئے تھے جہاں ان کی ملاقات افغان صدر سے ہوئی تھی جس میں تجارت اور اقتصادی شراکت سے متعلق پر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News