گلگت بلتستان الیکشن ، نتائج آنے کا سلسلہ جاری
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو...
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں فتح شفاف پاکستان کی جیت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔
گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے.
گلگت بلتستان کی غیور عوام نے ملک کو لوٹنے والے ٹولے کے کنفیوزڈ اور ملک دشمن بیانیے کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے. امید ہے کہ اپوزیشن اب اپنے طرزعمل پر نظرثانی کرے گی!
Advertisement— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) November 16, 2020
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں، واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے۔
تحریک انصاف کی کارکردگی کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام نے الیکشن میں سرخرو کیا، کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے الیکشن میں فتح شفاف پاکستان کی جیت ہے، سابق ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی ہے، چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News