Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا کوئی ذاتی مفاد نہیں، ان کا مشن پاکستان کو خوشحال بنانا ہے، شبلی فراز

Now Reading:

وزیر اعظم کا کوئی ذاتی مفاد نہیں، ان کا مشن پاکستان کو خوشحال بنانا ہے، شبلی فراز
احساس پروگرام

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے ،ان کا مشن پاکستان کو خوشحال بنانا ہے۔

کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کی ترقی پر توجہ دی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی ہے۔ ہکلہ۔کوہاٹ شاہراہ کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تحریک انصاف حکومت میں آئی تو معاشی چیلنجز درپیش تھے۔بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات کو ملکی مفاد پر ترجیح دی۔  وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں،ان کا مشن پاکستان کو خوشحال بنانا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔ خیبر پختونخوا کے ہر شہری کو 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ  معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے صنعتوں اور کاروبار کے لیے خصوصی پیکج دیا گیا ۔ عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا گیا۔ایسا نظام بنائیں گے جس میں عوام فیصلے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال میں پسماندہ اور غریب طبقے  کے لیے خصوصی مالی پیکج دیا گیا۔احساس پروگرام اور صحت کارڈ عوامی فلاح کے منصوبے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ  میرٹ کا نظام اور شفافیت حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر