Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی اے اے کا پائلٹس کے لائسنسز کے اجراء سے متعلق بڑا فیصلہ

Now Reading:

سی اے اے کا پائلٹس کے لائسنسز کے اجراء سے متعلق بڑا فیصلہ
FIA completed the inquiry report for fake license of pilots by CAA

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پائلٹس کے لائسنسز کے اجراء سے متعلق اہم  فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹس کے لائسنسز کا اجراء بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پائلٹس کے امتحان سے قبل رجسٹریشن بھی بائیو میٹرک سے مشروط کردی گئی  ہے۔ کپتان کے امتحان سے قبل فلائنگ کلب یا ائیرلائن سے اجازت نامہ بھی لازمی قرار  دے دیا گیا۔

پائلٹس امتحان دیتے وقت اپنے کمپیوٹر سسٹم آن کر نے سے قبل بائیو میٹرک سے تجدید لازمی  قرار دے دی گئی۔  تجدید کے بعد سسٹم آن ہوگا اور وہ امتحان دے سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس کے لیے بائیو میٹرک نادرا سے لنک کردیا گیا ہے۔ سی اے اے لائسنس برانچ نے کراچی میں جدید کمپیوٹر سسٹم نصب کر دیےہیں۔

Advertisement

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں  بھی کمپیوٹر سسٹم تبدیل کیے جارہے ہیں۔

امتحان کے شیڈول سے تین ہفتے قبل امیدوار کو رجسٹرڈ کرانا لازمی ہو گا۔

سی اے اے  کی جانب سے ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات کے بعد پائلٹس کے لائسنس میں ریویو کیا گیا ہے۔ بورڈ آف انکوائری نے 12 لاکھ کمپیوٹر لاگ کی فارنزک آڈٹ مکمل کر لی  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے نئے پائلٹس لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔  ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات ختم ہوتے ہی نئے لائسنس کا اجراء شروع کر دیا جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر