سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پائلٹس کے لائسنسز کے اجراء سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹس کے لائسنسز کا اجراء بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پائلٹس کے امتحان سے قبل رجسٹریشن بھی بائیو میٹرک سے مشروط کردی گئی ہے۔ کپتان کے امتحان سے قبل فلائنگ کلب یا ائیرلائن سے اجازت نامہ بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔
پائلٹس امتحان دیتے وقت اپنے کمپیوٹر سسٹم آن کر نے سے قبل بائیو میٹرک سے تجدید لازمی قرار دے دی گئی۔ تجدید کے بعد سسٹم آن ہوگا اور وہ امتحان دے سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس کے لیے بائیو میٹرک نادرا سے لنک کردیا گیا ہے۔ سی اے اے لائسنس برانچ نے کراچی میں جدید کمپیوٹر سسٹم نصب کر دیےہیں۔
ذرائع کامزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھی کمپیوٹر سسٹم تبدیل کیے جارہے ہیں۔
امتحان کے شیڈول سے تین ہفتے قبل امیدوار کو رجسٹرڈ کرانا لازمی ہو گا۔
سی اے اے کی جانب سے ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات کے بعد پائلٹس کے لائسنس میں ریویو کیا گیا ہے۔ بورڈ آف انکوائری نے 12 لاکھ کمپیوٹر لاگ کی فارنزک آڈٹ مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے نئے پائلٹس لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات ختم ہوتے ہی نئے لائسنس کا اجراء شروع کر دیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News