
وزیراعظم کی جانب سے ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے جس کے لئے ورازت کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دوران رابطہ قدرتی آفت سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے وزیراعظم کی جانب سے دعائیہ کلمات کہے گئے ہیں۔
اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترک بھائی اور بہنوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے ترک صدر سے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News