Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کارکنان رکاوٹیں ہٹا کر اسٹیڈیم میں پہنچ گئے

Now Reading:

پی ڈی ایم کارکنان رکاوٹیں ہٹا کر اسٹیڈیم میں پہنچ گئے

پی ڈی ایم کارکنان آپے سے باہر ، پولیس بھی نہ روک پائی، پی ڈی ایم کارکنان تمام رکاوٹیں ہٹا کر اسٹیڈیم میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں کارکنوں نے گھنٹہ گھر کے اطراف رکھی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا دیں۔

پی ڈی ایم کارکنوں نے قاسم باغ سٹیڈیم کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔

شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی جبکہ میٹرو بس بھی بند ہے۔

پاکستان یپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچی ۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعیدغنی، وزیر اطلاعات سندھ ناصرشاہ، ایم این اے شگفتہ جمانی بھی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی جلسے میں بلاول بھٹو کی نمائندگی کریں گی، وہ جلسے میں پی ڈی ایم قیادت کا استقبال کرینگی۔

مسلم لیگی رہنما مریم نواز ملتان جلسے میں شرکت کے لئے لاہور سے روانہ ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر جلسہ ضرور ہوگا، حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، ناکوں اور رکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا، حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں، کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا ؟

مریم نواز نے کہا کہ دوبار جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر