
وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں قومی اسمبلی میں پارلیمانی امور و قانون سازی اور تنظیم برائے اقتصادی تعاون(ای سی او) کی پارلیمانی یونین کی مجوزہ کانفرنس کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں سی پیک منصوبے کے زیر اہتمام رشکئی خصوصی اکنامک زون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر اسد قیصر نے کل پشاور میں سی پیک سے متعلق ہونے والے سیمینار سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان وفد کے دورہ پاکستان اور ٹریڈ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مختلف ممالک سے وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News