 
                                                                              وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے چینی کی ایکس مل قیمت میں واضح کمی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ 20 روز میں چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔
Due to effective intervention by Govt, ex-mill price of sugar is down by Rs 20/kg within 20 days. Distribution of imported sugar at control rates & timely start of crushing season also ensured. I have asked provinces to ensure fair & swift cane payments are made to farmers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 2, 2020
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ درآمدی چینی کی کنٹرول نرخوں پر تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ گنا کاشت کرنے والے کسانوں کو مناسب اور جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 