پیپلز پارٹی کا وفد وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے ملنے آج بہادر آباد مرکز پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات آج دن 3بجے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں صوبائی وزیر سعید غنی، مرتضی وہاب، وقارمہدی سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنما سینیٹ الیکشن اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ مردم شماری نتائج پر بھی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات بھی آج ہوگی۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات رات ساڑھے سات بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینیئر رہنما بھی ملاقات میں موجود ہونگے۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کے اپوزیشن مخالف اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں اور سینیٹ انتخاب پر بھی مشاورت ہوگی۔
ضمنی انتخاب میں حصہ لینے اور حکومت کے خلاف جارحانہ سیاسی حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان مریم نواز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
