Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے وار، 24 گھنٹوں میں 75 اموات

Now Reading:

کورونا کے وار، 24 گھنٹوں میں 75 اموات

تازہ اعدادوشمار کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 75 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق24 گھنٹوں میں دوہزار829 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد4لاکھ 3ہزار313 ہوگئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں 2 ہزار962، خیبر پختونخوا ایک ہزار 375، اسلام آباد 324، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 173 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 45 ہزار365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد30 ہزار748، خیبرپختونخوا47 ہزار701، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، پنجاب ایک لاکھ 20 ہزار356، بلوچستان 17 ہزار215، آزاد کشمیر 6 ہزار982 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین آئندہ برس کے پہلے سہ ماہی تک پاکستان میں دستیاب ہوگی۔

معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کابینہ کےسامنے ویکسین کے حصول کا طریقہ کار رکھا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین پہلے کن لوگوں کو دی جائے گی جبکہ کورونا علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا کی قیمت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے مخصوص دوا مختلف صورتوں میں مریضوں کو استعمال کروائی جارہی ہے،جس کی پاکستان میں قیمت 9 ہزار روپے تھی البتہ آج اُس کی قیمت کو چار ہزار روپے کم کردیا گیا جس کے بعد اب وہ دوا 5 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر