تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور لاہور کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
دوران ملاقات منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔
اس موقع پرسردار عثمان بزدار کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا، رسوائی حزب اختلاف کا مقدر ہے جبکہ ہم منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے۔
انھوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کا ٹولہ ملکی مفادات کو فراموش کرچکا ہے اور رسوائی ان عناصرکا مقدر ہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

