Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہور میں ہوگا ، اسٹیج سج گیا

Now Reading:

پی ڈی ایم کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہور میں ہوگا ، اسٹیج سج گیا

پی ڈی ایم کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہورمیں ہوگا، پی ڈی ایم نے گریٹر اقبال پارک میں کرسیاں لگا لیں، اسٹیج تیار ہو گیا اور ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیج کیلئے کنٹینر پہنچا دیئے گئے، ساوَنڈ سسٹم اور کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ لاہور کی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکن بھی جھنڈے تھامے جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔

جلسہ گاہ میں نئے اور بڑے اسٹیج کی تیاری کا عمل جاری ہے، قائدین کے لیے 5 کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔

قائدین کیلئے80 فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے، پنڈال میں کارکنان کے لیے بڑی تعداد میں کرسیاں جبکہ لائیٹس اور جنریٹر بھی لگا دیئےگئے ہیں۔

تزئین و آرائش میں پارک میں بڑا ریسٹورنٹ، فوارے اور پودے لگائے گئے ہیں، اب پورے پارک میں 55 ہزار کرسیاں لگ سکتی ہیں، جب کہ پی ڈی ایم جلسہ پارک کے 35 فی صد حصے پر ہو رہا ہے، کرونا ایس او پیز کی وجہ سے ہر کرسی میں 2 گز کا فاصلہ بھی رکھا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم جلسےکے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یو آئی کی تنظیم انصار الاسلام کو دی گئی ہے ،جس کے 3000 رضاکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

جلسہ گاہ میں صبح سے دھند کا راج رہا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

جلسے کے لیے کارکنوں کو دوپہر 2 بجے کا وقت دیا گیا ہے لیکن دھند اور سردی کے باوجود سیاسی جماعتوں کے کارکن صبح سے ہی جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے رات کو مینار پاکستان پہنچ کر انتظامات کا خود جائزہ لیا، ان کی آمد پر شدید بدنظمی دیکھی گئی، عظمیٰ بخاری کارکنوں کو ہٹنے کی درخواستیں کرتی رہیں، کارکنوں نے دھکم پیل کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ میں اور بلاول ایک ساتھ جلسہ گاہ آئیں گے، جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر دی جائیں، عوام ضرور آئیں گے، یہ اب این آر او مانگیں پی ڈی ایم نہیں دےگی۔

پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کیلئے بم پروف کنٹینر تیار کیا ہے۔

Advertisement

رات گئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے علیحدہ علیحدہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں نے جلسے کی راہ میں حکومت کا ہر ہتھکنڈا ناکام بنا دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جاتی عمرہ سے ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گی جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس سے خصوصی طور پر تیار ٹرک کے ذریعے جلسہ گاہ آئیں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ آئیں گے، دیگر قائدین بھی ریلیوں کی شکل میں مینار پاکستان پہنچیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر