سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کے دن فیملی کے ہمراہ بنائی گئی ویڈیو جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی منگنی کے یادگار ترین دن کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اپنے والد آصف ذرداری کے ساتھ موجود ہیں اور وہ اپنی صاحبزادی کا ہاتھ تھام کر تقریب میں لا رہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور بھٹوکی چھوٹی بہن آصفہ اور منگیتر محمود چوہدری بھی ان کے ساتھ ہیں، اور پوری فیملی اس موقع پر بے حد خوش نظرآرہی ہے ۔
واضح رہے کہ بختاور زرداری کی منگنی گزشتہ ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔
بختاور کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
منگنی کی تقریب میں ان کے اکلوتے بھائی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
