
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کراچی مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔
این سی او سی اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.71 فیصد ہوگئی ہے۔
کراچی مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر قائد میں مثبت کیسز کی شرح 21.31 تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی کے بعد ایبٹ آباد کا دوسرا نمبر ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 17.86 فیصد ہوگئی ہے۔ پشاور 16.66 فیصد مثبت شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
آزاد کشمیر میں یہ شرح 11.93 فیصد، بلوچستان میں 11.61 فیصد ہے۔
گلگت میں مثبت کیسز کی شرح 2.89، اسلام آباد میں 8.2، کے پی میں 8.22 ،پنجاب میں 5.54اور سندھ میں 15.83 فیصد تک ہوگئی ہے۔
لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 9.74، راولپنڈی میں 12.09، فیصل آباد 5.28 ، پشاور میں 16.66، سوات میں 4.27، کوئٹہ میں 7.05 فیصد ہوگئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 2 ہزار 539 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جس میں 322 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
گذشتہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ یومیہ 40 ہزار تک رہی۔40 فیصد ٹیسٹنگ کنٹریکٹ ٹریسنگ پر کی گئی ۔81 فیصد مثبت کیسز شہری علاقوں سے آئے ہیں۔
4 ہزار 503 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے جس میں 15لاکھ 12 ہزار 903 افراد لاک ڈاؤن میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News