
لاہورجلسہ کے بعد مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے لاہور ڈویژن کے منتخب ارکان سے وضاحت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نا ئب صدر اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےکہا کہ منتخب ارکان تحریری طور پر آگاہ کریں کون کتنے کارکن جلسہ گاہ لایا تھا ، پارٹی کو غلط معلومات دی گئیں منتخب ارکان نے محنت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نا ئب صدر نے کہا کہ لاہور کے عوام نواز شریف اور اسکے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں ،عہدے لینے کے لیے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے کام کیا جاتا تو لوگ باہر نکلتے ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ سال ہا سال سے پارٹی سے فائدے اٹھانے والے مشکل میں پارٹی کا دل سے ساتھ نہیں دے رہے ،مسلم لیگ ن کا ورکر اپنے قائد کے ساتھ مخلص ہے رہنما اپنا احتساب کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ آئندہ عہدے نام کی بنیاد پر نہیں کام کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ، نواز شریف کے بیانیے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کا چپہ چپہ گھومی ہوں کشمیر سے گلگت تک عوام نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہیں ،لاہور ڈویژن کی قیادت نے مایوس کیا ہے ،مجھے سب معلوم ہے وقت آنے پر فیصلے کارکنوں کی مرضی سے ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News