عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے راولپنڈی کے مزید 19 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاری نو ٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں کے تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ اور دفاتر بند رہیں گے ۔
اس کے علاوہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم میڈیکل سروسز، لیبارٹریز، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران گوشت، ددوھ کی دکانیں اور بیکریاں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔
واضح رہےکہ کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 56 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 3 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 46 ہزار 376 زیرعلاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 265 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
سندھ میں 3 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 439، اسلام آباد میں 348، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 171 اور آزاد کشمیر میں 183 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 33 ہزار 695، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 250، بلوچستان میں 17 ہزار 604، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
