Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کو روکنے کا بہترین طریقہ لاک ڈاؤن ہے، وزیراعظم

Now Reading:

کورونا وائرس کو روکنے کا بہترین طریقہ لاک ڈاؤن ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بزنس کمیونٹی کا اپنی ایئرلائن بنانا بڑی پیشرفت ہے۔

سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  بزنس کمیونٹی کا اپنی ایئرلائن بنانا بڑی پیشرفت ہے، آنے والے دنوں میں سیالکوٹ ایکسپورٹرز کا سینٹر بن  جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا جب پھیلی تو یہ مشکل وقت تھا اور پوری دنیا نے ایک مشکل فیصلہ کرنا تھا کیونکہ اس وائرس کو روکنے کا بہترین طریقہ لاک ڈاؤن ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  امریکا میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا تو اپنی انڈسٹری اور لوگوں کو بچا سکتے ہیں، ماسک کے استعمال سے کورونا وبا ءسے بچا جاسکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران مشکلات کا سامنا تھا، کورونا کی پہلی لہر کے دوران عوام نے تعاون کیا، اپوزیشن تنقید کر رہی تھی کہ میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کررہا، آج وہی اپوزیشن کورونا کی دوسری لہر کے دوران جلسے کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین سی پیک کے ذریعے مغربی چین کو اوپر اٹھانا چاہتا ہے، ہماری بھی کوشش ہے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ زرمبادلہ  کےذخائرنہیں ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  حکومت سنبھالی تو ہمارے پاس بیرونی ادائیگیوں  کے لیے پیسہ نہیں تھا۔احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، ملک کی دولت بڑھنے تک لوگوں کو غربت سے نہیں نکال سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر