جنوری یا فروری میں مارچ کریں گے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...
مولانافضل الرحمان کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور حکومت مخالف تحریک پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت نیب نے مولانا کے مزید 5ساتھیوں کو طلب کرلیا۔
مولانا فضل الرحمان کے ساتھیوں میں عبدالرؤف، ابراراحمد، محمدجلال، دین محمد اور ابرارعلی شاہ شامل ہیں۔
ان افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے ہے۔
ذارئع کے مطابق نیب انکوائری کے لیے 16دسمبر کو پشاور دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
واضح رہےکہ نیب میں مولانافضل الرحمان کے خلاف زائداثاثے اور کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News