Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف ذرداری کاشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت

Now Reading:

آصف ذرداری کاشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت

سابق صدر آصف علی زرداری نےیوم شہادت پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف ذرداری کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر ثابت قدم ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق ملک میں جمہوریت قائم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو غربت ، بیروزگاری اور ناانصافیوں سے نجات دلائیں گے۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی نے گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔

 شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیےپاکستان مسلم لیگ ن کا 9 رکنی وفد مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سربراہی میں نوڈیرو میں بھٹو ہاوس پہنچ گیا ۔

Advertisement

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری،  فریال تالپور اور شیری رحمان نے لیگی وفد کا استقبال کیا۔

گڑھی خدا بخش بھٹو میں مزار کے احاطے میں وسیع اسٹیج سجا دیا گیا،  100 فٹ چوڑے اور 40 فٹ اونچے بڑے اسٹیج پر جدید ایل ای ڈی اسکرین بھی نصب کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور دیگر پارٹی رہنما جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

جلسے میں مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز اور جے یو آئی( ف) کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں شرکت کرے گا تاہم مولانا فضل الرحمٰن جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔

لاڑکانہ میں مزارکے تمام مرکزی گیٹس بند کر دئے گئے، تاہم جیالوں نے گیٹس کھولنے کا مطالبہ  کرتے ہوئے مرکزی گیٹ پر نعرے بازی بھی کی۔

صرف یہی نہیں بلکہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں بغیر ماسک کے جیالوں کی دھکم پیلبھی دیکھی گئی۔

Advertisement

واضح رہےکہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953میں پیدا ہوئیں اور محترمہ بے نظیر ذوالفقار علی بھٹواور بیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔

جلا وطنی کے بعد 2007 میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئیں تھی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر