Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں، ریسٹورنٹ اور دکانیں سیل

Now Reading:

ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں، ریسٹورنٹ اور دکانیں سیل

پشاور میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں اور ریسٹورنٹ سیل کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق پشاور میں عالمی وبا کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فوری طور پر ایکشن لیا ۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد، یونی ورسٹی روڈ اور صدر بازار سمیت مختلف علاقوں میں 127ریسٹورنٹس اور کئی دکانیں سیل کردیں۔

واضح رہےکہ پاکستان میں مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 3 ہزار 47 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 653 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 44 ہزار582 زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 284 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

سندھ میں3 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار450، اسلام آباد میں 353، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، پنجاب ایک لاکھ 25 ہزار 897، بلوچستان17 ہزار650، آزاد کشمیر7 ہزار578 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر