Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان کے وفد کی تین روزہ دورے پر پاکستان آمد

Now Reading:

طالبان کے وفد کی تین روزہ دورے پر پاکستان آمد

 افغان امن عمل میں مزید پیش رفت کے لئے افغان طالبان کا سیاسی کمیشن وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفدکی قیادت ملاعبدالغنی برادرکریں گے، وفد کا یہ دورہ تین روز پر مشتمل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کرےگا۔

دورے کا مقصد افغان امن عمل کےحوالےسے صورتحال کا جائزہ لینا ہے، پاکستان پر عزم ہے کہ افغانستان کی سپورٹ جاری رکھےگا۔

دوسری جانب افغان میڈیا نے بھی طالبان پولیٹیکل کمیشن کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کا وفد آج سے 18 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، افغان طالبان کا وفد وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا

Advertisement

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کہا ہے کہ یہ دورہ گزشتہ سال دوحہ میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہے۔

 پاکستان افغانستان اور خطے میں پائیدار امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی۔

زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اس موقع پر افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن ملر بھی موجود تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر