Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو طاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم کا نصب العین ہے، شبلی فراز

Now Reading:

عوام کو طاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم کا نصب العین ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  عوام کوطاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں  وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا  کہنا تھا کہ  ‏عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سٹیزن پورٹل قوم  کے لیے وزیراعظم کا ایک تحفہ ہے ۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم  نے شفافیت اور شکایت کے ازالے  کے لیے رسائی دے کر لوگوں کے دل جیت لیے ۔  دفاترکے چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ‏عوام کوطاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔  تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔  انہیں پہلی بار اپنے مسائل کے حل کی سہولت گھر بیٹھےمیسر آئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم خود درخواستوں اور شکایات کے ازالے کےعمل کی نگرانی کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر