Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور جلسے کے انتظامات کی ذمہ داری مریم نواز کے سپرد

Now Reading:

لاہور جلسے کے انتظامات کی ذمہ داری مریم نواز کے سپرد

مینار پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے انتظامات کی ذمہ داری  مریم نواز کے سپرد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور جلسے کے انتظامات اور تیاریاں پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کی  نائب صدر مریم نواز کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ  نوازشریف اور آصٖ ذرداری روابط کے بعد8دسمبر کو اسلام آبادمیں پی ڈی ایم کااجلاس انتہائی اہمیت اختیار کر گیاہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جلسہ کے حوالے سے لاہور سمیت گردونواح کے اضلاع کے مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،پارٹی عہدیداران اور ن لیگ کی اہم شخصیات سے براہ راست رابطہ کر کے انہیں مینار پاکستان پر زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کے حوالے سےہدایات دے رہی ہیں۔

واضح رہےکہ پی ڈی ایم لاہور کا جلسہ مسلم لیگی رہنما مریم نواز کے لیے چیلنج بھی بن گیا ہے، مسلم لیگ ن کی سیاسی امور کی ذمہ داری اب  مریم نواز کے کندھوں پر ہے۔

 مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے جیل منتقل ہونے کے بعد جاتی عمرہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔

Advertisement

 لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خواتین پارلیمنٹیرینز کوگزشتہ روز جاتی عمرہ طلب کیا تھا۔

لیگی پارلیمنٹرینز کو لاہور جلسے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپی گئی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق لاہور جلسے میں خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا جائے گا، خواتین پنڈال کو بھرنے کے لیے مریم نواز خصوصی ہدایات دیں گی۔

لاہور جلسے سے قبل مریم نواز کے لاہور کے مختلف صوبائی حلقوں میں ریلیوں کے حوالے سے بھی اہم مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ریلیوں میں خواتین پارلیمنٹیرینز کو خصوصی ٹاسک بھی سونپے گئے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو لاہور کے میناز پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر