
وزیراعظم عمران خان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ممتاز عالمِ دین طارق جمیل کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ مولانا طارق جمیل کی کوویڈ 19 سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
Praying for Maulana Tariq Jamil’s speedy and full recovery from Covid 19.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 14, 2020
واضح رہےکہ ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔
السلام علیکم ورحمة الله
گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے ،اطبّاء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔#tariqjamilAdvertisement— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 13, 2020
ممتاز خطیب اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے مزید بتایا کہ رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں۔
انہوں نے تمام سب چاہنے والوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News