ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی قومی بولرز کی کارکردگی کے معترف
ملتان: ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل وریکن بھی قومی بولرز کی کارکردگی...
گیس پریشرکم ہو نے کے باعث 3 روز تک سی این جی بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں صبح 8 بجے سے اچانک 3 دن سی این جی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر پشاور میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لیے روک دی گئی۔
اسلام آباد اور پنجاب میں بھی سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی تا حکم ثانی روک دی گئی ۔
واضح رہےکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کرنے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گیس پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، کورنگی، اورنگی ٹاؤن،اولڈ سٹی ایریا، سائٹ اور ملیر کےعلاقے میں گھریلوصارفین مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News