Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس ویکسین سے متعلق لائحہ عمل تیار

Now Reading:

کورونا وائرس ویکسین سے متعلق لائحہ عمل تیار
ویکسین

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس ویکسین سے متعلق لائحہ عمل تیار کرلیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآبادکے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون فوکل پرسن ہوں گے، اے ڈی سی ون ہرضلع میں ہیلتھ افسران کے ساتھ مل کرویکسین انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔

تمام اسپتالوں میں ویکسین کے لیے علیحدہ جگہ اور طبی سہولت مختص کی جائیں گی۔

Advertisement

پہلے مرحلے میں طبی عملےکی ویکسین کےعمل کو مکمل کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 60 سال تک کی عمرکےافراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جائےگی۔

محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ مختلف امراض میں مبتلا افراد کی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عام افراد کو ویکسین لگائی جائےگی۔

واضح رہےکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے عہدیداروں نے سال 2020 کی آخری پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ، جس میں کورونا وائرس کو ’ویک اپ کال‘ قراردےدیا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بعد اس سے زیادہ مہلک انفیکشنز ہوسکتی ہیں، کورونا سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھ بھی رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او حکام نے کہا کہ مختلف اقدامات کے ذریعے کورونا وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، عہدیداروں نےعزم کا اظہار کیا کہ ہم یہ جنگ ہار نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور کورونا وائرس کو شکست دینی ہو گی۔

Advertisement

مزید پڑھیں

مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کیلیے کچھ کرنا ہو گا، سربراہ ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ...

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر