دریائے سندھ پر متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج، سندھ بھر میں ریلیاں
کراچی: دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلزپارٹی کی جانب سے...
لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد مسلم لیگی رہنما مریم نواز متحرک ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پارٹی کو از سر نو منظم کرنے کا بیڑہ خود اٹھا لیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق نائب صدر مریم نواز پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دورے کرینگی۔
صرف یہی نہیں بلکہ مریم نواز پارٹی رہنماؤں کے اختلافات بھی ختم کروائیں گی، ن لیگ بلوچستان کی تنظیم مکمل کرینگی ، پنجاب کے مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگی ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے سینئیر و مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کو پنجاب کے تمام اضلاع میں ورکرز کنونشن کا شیڈول بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی اجلاس میں تمام رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو مریم نواز کی مکمل سپورٹ کی ہدایت بھی کردی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News