
ن لیگی قیادت گزشتہ روز کے جلسہ منتظمین کے برے انتظامات پر نا صرف ناراض ہے بلکہ حرکت میں بھی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پر چھڑی اچھالنے، جعلی نوٹ نچھاور کرنے اور اسٹیج پر کارکن کی بدتمیزی پر ن لیگی قیادت حرکت میں آگئی، اس سارے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے 10 دسمبر کی ریلی کے لیے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ اسٹیج پر کون ہوگا، پارٹی قیادت کو پہلے سے نام دینا ہوں گے، آئندہ ریلی میں بہتر انتظامات نہ ہونے پر مریم نوازخطاب نہیں کریں گی۔
Advertisement— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 7, 2020
لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل کی کامیاب ریلی کو ناقص انتظامات کے باعث خراب کیا گیا، آئندہ اسٹیج اور لوگوں میں مناسب فاصلہ رکھا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ 10دسمبر کی ریلی سے متعلق ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا گیا۔
واضح رہےکہ مسلم لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور جس طرح سے گزشتہ روز نکلا پوری دنیا نے دیکھا، پی ڈی ایم اور نواز شریف کی طرف اپنی نجات دیکھتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی، لاہور کے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے، کیا کبھی سنا ہے کسی جلسے پر 3، 3 ہزار ایف آئی آر کاٹی گئی ہوں۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں تمام آپشن زیر غور ہیں اور اس حوالے سے آج کا اجلاس اہم ہے، تحریک کو عوام لیڈ کر رہی ہے اور یہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کی تحریک ہے۔
زندہ باد لاہور 🙌🏽 https://t.co/CsuQimPE57
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 7, 2020
انہوں نےمزید کہا کہ تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی، قانون اور آئین کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں اور میں کسی حکومتی ترجمان کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت لاہور کے جلسے کے بعد ایک دن بھی نہیں رہ پائے گی۔
مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کل غور سے لاہوریوں کو دیکھا ہوگا، کل کوئی کرسی نہیں لگائی تھی، لاہور نے 13 دسمبر سے پہلے ہی کل اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل پورا لاہور شہر باہر تھا اور اب آپ کو پتا چل گیا ہوگا کہ لاہور کا جلسہ نہیں رکے گا اور عمران خان کوبھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ عوام کی طاقت اب نہیں رکے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں جلسہ ہوگا اور فیصلہ کن جلسہ ہوگا، اُس دن پورا پاکستان عمران خان کو پیغام دے گا کہ وہ اب گھر جائیں، عمران خان کے کرائے کے ترجمان کل کے بعد رات کو سو ہی نہیں سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News