Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن لانگ مارچ کرے گی یا نہیں؟ شیخ رشید کی پیشگوئی

Now Reading:

اپوزیشن لانگ مارچ کرے گی یا نہیں؟ شیخ رشید کی پیشگوئی
شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کے لانگ مارچ سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ ہوتا دیکھ رہا ہوں لیکن اس سے نمٹنے کیلئے فی الحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ س کیسے نمٹنا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے نہ ہم سے کسی نے رابطہ کیا نہ ہمارا کسی سے رابطہ ہوا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ 31 جنوری تک وزیراعظم مستعفی ہوں گے نہ اپوزیشن استعفے دے گی، ہوسکتا ہے کچھ لوگ استعفے دے دیں لیکن سارے استعفے نہیں دیں گے۔

Advertisement

وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا۔

فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے جب کریں گے تو سب کو معلوم ہوجائے گا، حکومت فی الحال اس پر کابینہ میں بحث نہیں کر رہی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے اور پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے، اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو ہم استقبالیہ کیمپ لگانے پر غور کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر