سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی گزشتہ روز ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں پہلی سیاسی انٹری تھی، جس میں بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف کی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور حسین کا کہنا ہے کہ اگر سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نااہل ہوئے تو ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو ان کی جگہ الیکشن لڑیں گی۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو کو گزشتہ روز لانچ نہیں کیا گیا وہ پہلے سے ہی سیاست میں ہیں، آصفہ نے مختصرتقریر کی کیوںکہ بلاول بھٹو نے ویڈیو تقریر کرنی تھی جو کہ تکنیکی مسائل کے سبب نہیں ہو سکی۔
چوہدری منظور حسین نے بتا یا کہ وہ پہلے ہی سیاست میں ہیں لیکن آگے آنے میں انہیں وقت لگے گا۔
ذرائع کے مطابق معروف تجزیہ کار مظہرعباس کا کہنا تھا کہ ملتان میں آصفہ بھٹو کو باقاعدہ لانچ نہیں کیا گیا وہ ایک ٹیسٹ تھا، ان کو دیکھا گیا کہ وہ کیسے تقریر کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو بلاول بھٹو کو بہت وقت لگے لگا،بے نظیر کی شہادت کے بعد پارٹی کی پوزیشن پہلے جیسی نہیں رہی، سندھ میں پیپلزپارٹی کا فی الحال کوئی متبادل نہیں لیکن ان کیلئے بڑا مسئلہ پنجاب میں دوبارہ واپسی ہے۔
نامور تجزیہ کار مظہرعباس نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاستدان کی لانچنگ پہلا الیکشن ہوتا ہے، جب آصفہ پہلا الیکشن لڑیں گی تو وہ ان کی لانچنگ ہوگی۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ بھٹو کی دبنگ سیاسی انٹری سے متاثر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی ترین نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اورلکھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت بہت متاثر کن ہے۔
Political differences aside, Aseefa is pretty cool.
Advertisement— Ali Khan Tareen (@aliktareen) November 30, 2020
اگر یہ کہا جائے تو با لکل بھی غلط نہیں ہو گا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹوکی سیاسی اننگز کا آغاز ہوتے ہی علی ترین بھی اُن کی متاثر کُن شخصیت کے مداح ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
