
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی زیر قیادت ریلی آج نکلے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے آج کی ریلی کا شیڈول جاری کردیا ہے، جوکہ دوپہر 2 بجے جاتی امرا سے شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جاتی امرا سے ہو تی ہوئی ریلی مزنگ چنگی، لکشمی، گوالمنڈی اور پھر لوہاری پہنچے گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز داتا دربار پر حاضری بھی دیں گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق مریم نواز شنگھائی برج، اچھرہ اور لوہاری گیٹ پر خطاب بھی کریں گی۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن کی عوامی مہم جاری وساری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News