Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی، وزیر اعظم

Now Reading:

حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان  نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔  پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور  ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

Advertisement

وزیر اعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی  کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن  کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ  حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

عمران خان نے کہا کہ  حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ  کے لیے کوشاں ہے۔  حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی  کے لیے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔

امیرالبحر نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ اللہ تعالٰی کی مدد سے ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ  کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

 وفاقی وزراء پرویز خٹک، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سید علی حیدر زیدی،  معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور سینئر افسران بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر