Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

Now Reading:

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا
اسکول

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے، بچوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دیتے کو اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

 عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں، وائرس کے کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کے تعلیمی ادارے کو بند کرنے کے فیصلوں کو بھی سراہا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے خود بھی تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا ہے۔

شفقت محمود کا مزید کہنا ہے کہ کسی صورت بچوں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، بچوں کی جانیں عزیز ہیں، حالات جیسے ہی بہتر ہوجائیں تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 11 جنوری سے اسکول ہر صورت کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ سب کی متفقہ رائے سے راولپنڈی اسلام آباد میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 راولپنڈی اسلام آباد میں پرائیویٹ اسکولز میں نصابی سرگرمیاں 11جنوری سے  شروع ہو نگی۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ سپریم کونسل بنائی گئی ہے، جس میں مزید فیصلے کیے جائیں گے، اگر 11جنوری کے بعد اسکولز کھولنے پر حکومتی کارروائی ہوئی تو اس پر سخت احتجاج کرینگے۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے موقف اپنایا کہ سب کچھ کھلا ہے توتعلیمی ادارے کیوں بند کیے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر