
لاہور ائیر پورٹ پر دھند اور طیاروں میں تکنیکی خرابی کی بنا پر 8پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر تکنیکی وجوہات پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ دھند اور طیاروں میں فنی خرابی کے باعث 8پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند اور طیاروں میں فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307، شارجہ جانے والی پرواز بلیو ائیر کی 412، مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 344، سرین ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 521، دبئی جانے والی پرواز بلیو ائیر 410، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306، بلیو ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز411اور سرین ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 520منسوخ کی گئیں۔
دوسری جانب ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ طیاروں میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621پینتالیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی ۔
اتحاد ائیر ویز کی ابوظبی جانے والی پرواز 242تیس منٹ اور ترکش ائیر ویز کی استنبول جانے والی پرواز 715چالیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News