
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کی علاقائی سالمیت، وقار کا دفاع کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ، لائن آف کنٹرول کے دورے پر کور کمانڈر پنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں، اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے حالیہ واقعہ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں، جوانوں کو مسلسل چوکس رہنے کی ہدایت دی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جانا علاقائی امن و استحکام کے لیئے خطرہ ہے، بھارتی فوج کو ہمیشہ کسی مس ایڈونچر یا جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں اوروقارکاتحفظ یقینی بنائےگی جبکہ پاک فوج ایل اوسی پرآبادی کےتحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئےکارلائےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News