وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کوقومی صحت کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم صحت کارڈز کی فراہمی کا باضابطہ اعلان آج کریں گے، آزاد کشمیر کے صحت کارڈ کے لئے تقریب آج شام ساڑھے چار بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر،وزیرصحت اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔
وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور ،اسد عمر ،حفیظ شیخ بھی شریک ہوں گے۔
تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود بھی تقریب میں ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان سات افراد کو قومی صحت کارڈ فراہم کریں گے۔
آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں 100فیصدشہریوں کو قومی صحت کارڈز فراہم کئے جائیں گے، 12 لاکھ فیملیز کے لئے آج سے صحت کارڈز بننا شروع ہوجائیں گے۔
قومی صحت کارڈ پر پاکستان بھر میں 350پینل اسپتالوں میں داخلے کا مفت علاج ہوگا۔
آذادکشمیر کے11 اسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ علاج بھی مفت ہوگا۔
مظفرآباد،میرپور،کوٹلی،باغ،ہٹیاں بالا، ضلع بھمبھر،حویلی،سدھنوتی ، ضلع پونچھ اور ضلع نیلم میں قومی صحت کارڈ پر مفت علاج ہوگا۔
پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر کے آرمی اسپتالوں میں بھی پہلی مرتبہ ہیلتھ کارڈ پر علاج کی سہولت ملے گی۔
ایک کارڈ پر ہر خاندان کے کم از کم 6 لوگ صحت کارڈ کے تحت علاج کی سہولت لے سکیں گے۔
صحت کارڈ کے تحت ہارٹ سرجری سمیت تمام آپریشنز بھی مفت ہوں گے۔
قومی صحت کارڈ پر صرف داخل ہونے والے مریض مستفید ہوسکیں گے۔
کارڈ پر علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر ایک ہزار کرایہ اور پانچ دن کی دوا بھی ملے گی۔
دل، گردہ، کینسر، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت 8 بڑی بیماریوں کا علاج مفت ہوگا۔
قومی صحت کارڈ پر ٹرانسپورٹ کے علاوہ تمام طرح کے آپریشنز بھی مفت ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
