Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلی سندھ نے پارٹی قیادت کے حکم پر استعفیٰ جمع کرادیا

Now Reading:

وزیراعلی سندھ نے پارٹی قیادت کے حکم پر استعفیٰ جمع کرادیا
مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ  نے پارٹی قیادت کے حکم پر استعفیٰ جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے امریکا روانگی سے قبل استعفیٰ بلاول ہائوس جمع کرایا۔

مرتضی وہاب نے بھی وزیراعلی سندھ کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ہے کہ وزیراعلی سندھ نے باقی ممبران کی طرح رکنیت سے استعفیٰ جمع کروایا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ کہیں نہیں بھاگے۔ وہ  24 تاریخ کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف تحریک میں استعفوں کے معاملے پر شش وپنج کا شکار پیپلز پارٹی نے گزشتہ دنوں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے تمام ایم این ایز، سینیٹرز اور رکن سندھ اسمبلی کو استعفے دینے کا حکم دیا تھا ۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے تمام ایم این ایز، سینیٹرز اور رکن سندھ اسمبلی کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری نے پیر تک استعفے جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا دعوی ہے کہ تمام ارکان کو استعفے اسپیکر کے نام لکھ کر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے سی ای سی ممبران سمیت شریک چیرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی مشاورت کے بعد استعفے دینے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہےکہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمان اسممبلیوں سے استعفے کے فیصلوں پر تقسیم ہوگئے تھے، بعض پی پی اراکین پارلیمان نے استعفے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، اراکین کا موقف تھا کہ دوسری جماعت کے دباؤ پراستعفےکا فیصلہ درست نہیں۔

پی پی کسی جماعت کی خواہش کی تکمیل کے لیے قربانی نہ دے، پی پی نے ماضی میں ہمیشہ استعفوں کی مخالفت کی۔

مزید پڑھیں

استعفوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت مخالف تحریک میں استعفوں کے معاملے پر شش وپنج کا شکار...

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر