
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ابو ظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورے پر موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ابو ظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور امتیاز احمد گوندل بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔
وزیر خارجہ نے مسجد سے جڑے مرحوم شیخ زید بن سلطان آل نہیان کے مزار پر حاضری دی۔
شاہ محمود قریشی نے مرحوم رہنما کی دنیا کی مختلف قوموں کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے پیغام کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے گرینڈ مسجد کے مختلف حصے دیکھے۔ شیخ زید جامع مسجد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف العبیدی نے وزیر خارجہ کو مسجد کی تاریخ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے اجزاء اور فن تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے اس عظیم مسجد کی طرز تعمیر اور فنی محاسن کو سراہا۔
وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ابوظہبی کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News