Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی ترقی کیلئے توانائی سیکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے، عمر ایوب

Now Reading:

معاشی ترقی کیلئے توانائی سیکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے، عمر ایوب

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی  کے لیے توانائی سیکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب  سے چینی سفیر نونگ رونگ  نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر  بھی شریک تھے۔

ملاقات میں توانائی کے شعبے اور سی پیک کے تحت پاور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر   وزیر توانائی نے کہا کہ  سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی اور باہمی معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement

عمر ایوب نے کہا کہ  معاشی ترقی  کے لیے توانائی سیکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہماری حکومت مستحکم اور سستی بجلی کے نرخوں پر کام کر رہی ہے، صنعتی شعبے کو سستی بجلی کی فراہمی سے یہ شعبہ ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاور سیکٹر میں ڈسٹریبیوشن اور ٹرانسمیشن کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے۔ بجلی کی قیمت پیداوار میں کمی لانا اولین ترجیح ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ  چینی توانائی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں۔ چین کا پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر