Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کو تمام ایم این ایز نے استعفی جمع کروا دئیے

Now Reading:

مریم نواز کو تمام ایم این ایز نے استعفی جمع کروا دئیے

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کی طرف ایم پی ایز اور ایم این ایز کو دئیے جانے والے ظہرانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکو تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز نے اپنے لیٹر ہیڈ پر استعفی جمع کروا دئیے ہیں۔

مریم نواز نے لانگ مارچ کے لیے تمام ممبران سے تین دن کے اندر تجاویز بھی مانگ لیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے لیے بھر پور طریقے سے جانا ہے ، لاہور کے جلسے میں کچھ بد انتظامی تھی لانگ مارچ میں ایسا نہیں ہونا چائیے۔

انھوں نے کہا کہ سب اپنی اپنی تجویز نام کے ساتھ لکھ کر لائیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ظہرانے پر وقت پر نہ پہنچنے والوں کو مریم نواز نے وراننگ دی کے اب لیٹ ہوئے تو اندر آنے کی اجازات نہیں ہوگی۔

 گزشتہ روز پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ  کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے رابطے کے دوران مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پی ڈی ایم کے نوجوان سرکردہ رہنماؤں نے سینیٹ کے آئندہ انتخابات کے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جاری بیان کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سینیٹ میں کسی کو ایسے غیر آئینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے کہ وہ 2018 کے الیکشن بن جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر