Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کے ہاتھ میں تھامے گلاس کی حقیقت سامنے آ گئی

Now Reading:

مریم نواز کے ہاتھ میں تھامے گلاس کی حقیقت سامنے آ گئی

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کے ہاتھ میں تھامے ایک گلاس کی حقیقت ڈاکٹر شہباز گل نے سب کو بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور جلسے سے خطاب بھی کیا۔

اس مو قع پر کئی مرتبہ مریم نواز کے ہاتھ میں ایک گلاس تھامے دیکھا گیا جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر تصاویر اور تبصرے شئیر ہو رہے ہیں۔

تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر سی ٹوئٹ کر کے اس گلاس کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ۔

انھوں نے لکھا کہ یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے، جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل رواں سال ہی نيب پيشی کيلئے روانگی سے پہلے مريم نواز کے ہاتھ ميں ايک سنہری گلاس نظر آيا تھا ، مريم اس گلاس کو بہت احتياط سے تھامے ہوئے گاڑی تک پہنچيں تو ان کے شوہر کيپٹن (ر) صفدر نے بھی گلاس کو بڑے احترام سے پکڑا۔

اس گلاس ميں کيا خاص بات تھی اور ہے؟  فی الحال تو اس کی حقیقت پوشیدہ ہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر