
دھند نے لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم کردیا جبکہ متعدد پروازیں بھی منسوخ ہو گئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث 6 پروازیں منسوخ اور 9 تاخیر کا شکار ہیں۔
قومی ایئرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306، اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے307 منسوخ ہوگئی۔
ایئرپورٹ حکام کی جانب سے دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 416 جبکہ نجی ایئرلائن کی کراچی جانے والی پرواز 521 بھی منسوخ کردی گئی۔
نجی ایئرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 520، نجی ایئرلائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 417 بھی منسوخ ہوگئی۔
اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ایئر لائنز کی 9 پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر سے ہوگی۔
لاہور سے استنبول دوطرفہ پروازیں ٹی کے 715 اور 714 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابوظبی سے لاہور دوطرفہ پروازیں ای وائے 243 اور 244 چھ گھنٹے جبکہ دوحہ سے آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News