 
                                                                              عالمی وبا کورونا کیسز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث شہرقائد کے ضلع غربی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 23 رہائشی یونٹس میں ہوگا۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سب ڈویژن بلدیہ،سب ڈویژن گڈاپ، سب ڈویژن کیماڑی، اورنگی کی یو سز اور سب ڈویژن سائٹ کی کچھ یونین کونسلز میں لگادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
واضح رہےکہ ملک بھر میں کورونا سے بچاو کیلئے آج یومِ دعا منایا گیا، جمعہ کے اجتماعات میں کورونا سے تحفظ کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔
صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت کورونا کے حوالے سے ہونے والی وڈیو کانفرنس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے آج ملک بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
صدر مملکت کا اس بارے میں کہنا تھا کہ مساجد میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
کورونا سے بچاؤ کیلئے اللہ سے رجوع ضروری ہے جبکہ وفاق المدارس نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 