Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی

Now Reading:

وزیر اعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی

وزیراعظم  عمران خان نے  اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

پشاور میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ  اپوزیشن کومذاکرات کی دعوت دی ہے۔ہم  نے کب کہا کہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں،  یہ منافقت کرتے ہیں کہ انہوں نے این آر او نہیں مانگا۔

عمران خان نے  نوازشریف کو ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ   ڈاکو لندن جا کر بیٹھ گیا ہے ،وہ وہاں شاپنگ کر رہا اور کھانے کھا رہا ہے۔ وہ لوگوں کو کہتا ہے کہ میری چوری بچانے لیے باہر نکلو،کیا عوام بے وقوف ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ  جو عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  میں ان سے بہتر کپتان ہوں اور بہتر کھیلنا جانتا ہوں،  سینیٹ الیکشن میں یہ تمام ناکام ہو جائیں گے۔

Advertisement

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے،  جمہوریت کہتی ہے کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہونے چاہئیں۔ ہم چاہیں تو ان سے زیادہ سینیٹرز بنا سکتے ہیں،  ملک کے لیے یہ بہتر نہیں کہ پیسے دیکر سینیٹرز بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم بنتے ہی کہا تھا کہ یہ سب اکٹھے ہو جائیں گے۔اپوزیشن کے مفادات پاکستان کے مفادات سے متضاد ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ نیب ختم ہو اور ان کے کیسز ختم ہو جائیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ پھر جیلوں میں موجود عام لوگوں کا کیا قصور ہے؟

وزیر اعظم نے کہا کہ  جیلوں میں موجود لوگوں نے لاکھوں کی چوریاں کیں جبکہ ان لوگوں نے اربوں روپے کے ڈاکے ڈالے۔ کچھ لوگ جیلوں میں ہی مر جاتے ہیں، غریب لوگوں کے کیسز کی تاریخ ہی نہیں لگتی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ مجھے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں،  اپوزیشن کی حکمت عملی کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔میں نے تو کہا تھا ملتان میں بھی جو کرنا چاہتے انہیں کرنے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  میرا ایک جلسہ ان کے دس جلسوں پہ بھاری ہو گا۔ میں جلسہ پاکستانی عوام کے فائدے کے لیے کرتا  ہوں، یہ اپنی چوری بچانے کے لیے جلسے کرتے ہیں۔ لکھ کر دیتا ہوں کہ عوام کبھی بھی چوروں کے لیے باہر نہیں نکلے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  پاکستان میں اتنے اسپتال نہیں جتنے ہونے چاہئیں اور ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اتنے اسپتال بنا سکیں۔  پرائیویٹ سیکٹر سے کہتا ہوں وہ اسپتال بنائیں۔

Advertisement

وزیراعظم  نے اسپتال بنانے والوں کو سستی زمین دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں بنانے کے لیے باہر سے درآمد سامان پر کوئی ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔پاکستان کے چھوٹے شہروں میں بھی اسپتالوں کا جال پھیل جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا سے آج 100 سے زائد اموات ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر